پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہباز شریف مبینہ آڈیو ٹیپ میں حکومتی افسر کے ساتھ گفتگو کررہے ہیں جس میں افسر نے انکشاف کیا کہ ’مریم نے داماد کے لیے بھارت سے مشینری منگوانے کی سفارش کی ہے۔‘

حکومتی افسر آڈیو ٹیپ میں انکشاف کیا کہ ’مریم صاحبہ نے کل ایک کام کہا تھا جس کے لیے چیٹ بھی ہوئی تھی انہوں نے داماد راحیل کے لیے کام کا بولا تھا وہ نہ کریں اس سے نقصان ہوگا۔‘

- Advertisement -

جواب میں شہباز شریف کہتے ہیں کہ ’میری بات سنیں ہر چیز کا طریقہ ہے رات ہم نے بات کی تھی۔‘

افسر نے کہا کہ ’مریم نواز نے دو کام بتائے ہوئے تھے۔‘ شہباز شریف کہتے ہیں کہ ’ایک تو کوئی پاور پلانٹ تھا جو آدھا انڈیا سے آگیا ہے باقی آدھا رہ گیا ہے ایسا ہی ہے ناں۔‘

افسر مبینہ آڈیو میں کہتے ہیں کہ ’مسئلہ یہ ہے کہ وہ پہلے اے سی میں جائے گا پھر کابینہ میں آئے گا وزیراعظم کی ہدایت پر بھارت سے مشینری آنا سر یہ گلے پڑ جائے گی۔‘

شہباز شریف کہتے ہیں کہ ’مریم کو آپ بتادیں پھر میں خود ان سے بات کرلوں گا مریم کےکہنے پرداماد کیلئے بھارت سے مشینری والا کام نہ کرنا بڑامسئلہ ہوگا۔‘

دوسری جانب افسر کا کہنا ہے کہ ’دوسرا جو ان کا کام میپکو اتفاق پارک والا ہے وہ کروارہے ہیں۔‘

شہباز شریف پوچھتے ہیں کہ ’اتفاق پارک میں کیا ہے۔‘

حکومتی افسر بتاتے ہیں کہ کوئی ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رہے ہیں جس کیلئے اپنا گرڈ اسٹیشن بنانا ہے۔‘

آڈیو میں شہباز شریف کہتے ہیں کہ ’چلیں وہ کام نیشنل وے میں کرلیں گے۔‘

افسر بولتے ہیں کہ ’وہ کام تو روز کراتے ہیں کوئی ایشو نہیں وہ ہوجائے گا بس ’سر‘ وہ بھارت سے مشینری والا کام نہ کرائیں اس میں مسئلہ ہوگا اگر یہ معاملات ای سی سی میں جائیں گے تو آپ کے لیے مسائل ہوں گے۔

شہباز شریف مبینہ آڈیو میں کہتے ہیں کہ ’چلیں آپ بات کرلیں جب میں ترکی سے آپس آؤں گا تو خود سمجھالوں گا۔‘

افسر مبینہ آڈیو میں رائے دیتے ہیں کہ ’سر میری رائے مناسب وقت پر ڈار صاحب کی ڈیوٹی لگائیں وہ کرلیں گے انہوں نے مناسب وقت پر بڑے میاں صاحب کی گاڑی بھی ریویو کرالی تھی۔‘

شہباز شریف کہتے ہیں کہ ’ٹھیک ہے پھر آپ اسی طرح کرلیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں