ایک امریکی فٹبالر نے 70 گز (64 میٹر) دوری سے ایک ناقابل یقین گول کر کے سب کو حیران کر دیا۔
امریکی فٹبال کلب ’رئیل سالٹ لیک‘ کے 22 نمبر والی جرسی کے فٹبالر آرون ہریرا نے جمعرات کو میچ کے دوران ایک ناقابل یقین گول کیا، جس کی ویڈیو ٹویٹر پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب آرون ہریرا کو ایک دفاعی کھلاڑی نے فٹبال پاس کیا تو انھوں نے ستر گز کی دوری سے بھی ایک دل کش کک ماری، اور فٹبال سیدھا گول میں جا کر گرا۔
لیگز کپ شوکیس 2022 میں یہ گول ریئل سالٹ لیک کے کھلاڑی نے میکسیکو کی ٹیم ’اٹلس‘ کے خلاف کیا ہے، شائقین کو اس گول نے ششدر کر دیا ہے۔
GOLAZO! 🔥
AARON HERRERA SCORED FROM 70 YARDS AWAY 🤯🤯 pic.twitter.com/z3UosHKcks
— ESPN FC (@ESPNFC) September 23, 2022
ہریرا نے میچ کے 17 ویں منٹ میں جب دیکھا کہ اٹلس ٹیم کا گول کیپر نیٹ سے کچھ فاصلے پر ہے، تو انھوں نے ساتھی کھلاڑی کی طرف سے کیے گئے پاس کا بھرپور فائدہ اٹھایا، اور وہیں سے میزائل کی طرح اسے گول کی طرف داغ دیا۔
فٹ بال سیدھا جا کر گول کے ایک کونے میں داخل ہو گیا، یہ ایک ایسا گول تھا جس نے ناظرین کو حیران اور پرجوش کر دیا۔