بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

’میں نے پائل ہے چھنکائی‘ کا ری میک بنانا نیہا ککڑ کو مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ کو مشہور زمانہ گانے ’میں نے پائل ہے چھنکائی‘ کا ری میک بنانا مہنگا پڑگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’میں نے پائل ہے چھنکائی‘ سب سے پہلے گلوکارہ فالگونی پاٹھک نے 1999 میں گایا تھا جس کا ری میک نیہا ککڑ نے بنایا ہے۔

فالگونی پاٹھک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ری میک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیہا نے گانے کی معصومیت برباد کر دیا، جب پہلی بار ری میک سنا تو الٹی آنے لگی تھی۔

- Advertisement -

گلوکارہ نے کہا کہ نیہا نے گانے کی جو اصل ویڈیو اور مناظر تھے ان کا ستیاناس کر دیا، ری میک بنانا کوئی غلط نہیں لیکن کم از کم اسے ٹھیک طرح تو بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ری میک پر اب مجھے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ میرے مداح نیہا کو اچھی طرح آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں، دل تو چاہ رہا ہے کہ نیہا کے خلاف قانونی کارروائی کروں۔

https://youtu.be/AJl-5hcGe6A

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں