اشتہار

تبو نے اپنی چمکتی جلد کا راز بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ فلم ’بھول بھولیاں 2‘ میں لاجواب اداکاری کرنے والی سُپر اسٹار تبو نے 50 سال کی عمر میں بھی نوجوان لڑکی جیسی نظر آنے کا راز بتا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تبو ’بھول بھولیاں 2‘ کی کامیابی کی وجہ سے عروج پر ہیں جبکہ وہ ہندی کے علاوہ دیگر متعدد زبانوں میں بھی فملیں بنا رہی ہیں۔

تبو نے حالیہ انٹرویو میں اپنی چمکتی جلد اور خوبصورتی کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس کوئی مخصوص روٹین نہیں ہے جس کی وہ پیروی کروں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے اپنی میک اپ آرٹسٹ سے ملنے والے مشورے کے بارے میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ چمکتی جلد کا کوئی راز نہیں، ایک دن میری میک اپ آرٹسٹ نے پوچھا: ’میڈم آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہے، کیا آپ نے کوئی گھریلو نسخہ آزمانہ شروع کر دیا ہے؟‘ اس پر تبو نے جواب میں کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ پھر میک آرٹسٹ نے مجھے ایک مہنگی بیوٹی کریم کے استعمال کا مشورہ دیا، میں نے اس کی باتوں میں آکر 50 ہزار روپے کی کریم خرید لی، بس وہ دن ہے اور آج کا دن، میں نے پھر کبھی کریم استعمال نہیں کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں