راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ پندرہ نومبر سے پہلے ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں وزیراعظم کی آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر کہا کہ آڈیو لیک کا وقت اہم ،تشویشناک اور خطرناک ہے، اکتوبر میں اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہو جائے گا، ان کو معلوم ہے کہ ان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔
اسحاق ڈار کی واپسی پر انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے جہاز میں لندن سے آرہاہے، شہبازشریف کمزور ہوا ہے، فیصلوں میں انتظار کرنا پڑے گا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی وزارتوں کا فیصلہ 27 کلومیٹرکی حکومت نے کرنا ملک کی بدنصیبی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری نے کل بتایا کہ گھنٹوں کی آڈیو لیک ہیں، یہ شرمندہ نہیں ہیں ،یہ بھارت کے زیراثر ایجنڈے ہے، انھوں نے مال بنانا ہے باہر لے جانا ہے اور لوگوں کو بےوقوف بنانا ہے۔
مہنگائی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے یہ خزانے پر ڈاکہ ڈالتے تھے آج کل ہماری جیبوں پر ڈاکے ڈال رہےہیں ، اپنے داماد کےلئے کہتے ہیں انڈیا سے مشینری آرہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میراخیال ہے کہ جب سارے اکٹھے ہوجائیں گے تو ٹوکرا رکھ دیاجائیگا، یہ کچرا کنڈی کی سیاست ملک کو لے ڈوبی ہے۔