تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پی ٹی آئی کا وزیراعظم کی ’’آڈیو لیک‘‘ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ٹیلیفونک گفتگو کو یوں لیک ہونا بہت بڑا سیکیورٹی لیپس ہے جس کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا جس پر چند منٹ کی جھلکیاں ریلیز کی گئیں، 36 گھنٹے گزر گئے موجودہ حکومت کاا ٓفیشل بیان اب تک نہیں آیا، دو وفاقی وزرا مریم اورنگزیب اور رانا ثنا اللہ نے باالواسطہ طور پر گفتگو کی تصدیق کی ہے، جس طریقے سے شہبازشریف، مریم نواز، کابینہ اور پرنسپل سیکریٹری کی گفتگو لیک ہوئی، اس کا یوں لیک ہونا ایک بہت بڑا سیکیورٹی لیپس ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کی فوری تحقیقات کرائی جائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں فون ٹیپنگ عمومی بات ہوگئی ہے، فون ٹیپنگ کے نتیجے میں پاکستان کو نیشنل سیکیورٹی کرائسز کا سامنا ہے، اسکا مطلب ہے وزیراعظم کا دفتر بھی سائبر سیکیورٹی کے لحاظ سے کمزور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک خبر کے مطابق حکومت ڈیٹا کو خریدنے کیلیے بات چیت کر رہی ہے، شاید کوئی ایسی گفتگو ہے جس سے وزیراعظم خوفزدہ ہیں کہ وہ لیک نہ ہو لیکن حکومت یہ ڈیٹا خرید بھی لے تو کیا گارنٹی ہے کہ ہیکر اصل گفتگو کا اصل کلپ لیک نہیں کرے گا، اس گفتگو کا مواد بہت ہی دھماکا خیز ہے، اس کی تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہیکرز کہہ رہا ہے اصل گفتگو ریلیز نہیں کی جو بہت دھماکا خیز ہے، مفتاح اسماعیل کو جس طریقے سے ہٹایا گیا اور اسحاق ڈار کو لایا جا رہا ہے، مریم اور شہباز شریف کی گفتگو کے بعد اصولی طور پر مفتاح کو پارٹی ہی چھوڑ دینی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یہ لوگ بار بار کہہ رہے تھے کہ ہندوستان سے تجارت کھلنی چاہیے جب کہ تحریک انصاف مخالفت کر رہی تھی کہ کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے تو تجارت کیسی؟ اب ہمیں سمجھ میں آرہا ہے کہ ہندوستان سے تجارت کے پیچھے کیا کہانی تھی، مریم نواز کے داماد نے اپنی فیکٹری کا آدھا پلانٹ انڈیا سے منگوا لیا باقی آدھا آنا باقی ہے، گرگٹ بھی اتنی جلدی رنگ نہیں بدلتا جتنی جلدی مریم اور شہباز شریف بدلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مریم نواز کو بتا رہے ہیں کہ مفتاح نے کیسے سگریٹ ایجنسیز کو فیور دیں، شہباز شریف نے کہا آئی ایم ایف کے کہنے کے باوجود مفتاح نے سگریٹ پر ڈنڈی ماری، اس کے پیچھے مریم اورنگزیب تھیں انکے شوہرنے سگریٹ ایجنسی کیلئے لابنگ کی۔

انہوں نے آج صبح ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اور پی ٹی آئی اس سانحے پر دکھی ہے، اللہ تعالیٰ شہدا کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے، افسران اور جوانوں کی شہادت کے باعث ہی پاکستان ایک آزاد ملک ہے۔

Comments

- Advertisement -