پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

شیر خوار بچہ نیل کٹر نگل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں آئے روزایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو عالمی سطح پر خبروں کی زینت بن جاتے ہیں، ایسے ہی ایک واقعے نے شہہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ضلع ناسک میں محض آٹھ ماہ کے بچے نے کھیلنے کے دوران غلطی سے ناخن تراش ( نیل کٹر) نگل لیا اور اس کی حالت غیر ہونے لگی۔

یہ بھی پڑھیں: ’طیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا جھیل میں جاگرا

- Advertisement -

متاثرہ والدین بچے کو فوری طور پر اسپتال لیکر پہنچے، جہاں بچے کا ایکسرے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ناخن تراش بچے کے گلے میں پھنسا ہوا ہے، جس نے بچے کے گلے کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔Nashik: 8-Month-Old Baby Swallows Nail-Cutter, Team of Doctors Perform Successful Surgery | Shiksha Newsمقامی اسپتال کے ڈاکٹرز نے فوری طور پر بچے کے آپریشن کا فیصلہ کیا اور کم وبیش ایک گھنٹے کی سرجری کے بعد وہ بچے کی جان بچانے میں کامیاب رہے اور پانچ سینٹی میٹر ناخن تراش کو نکال لیا گیا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں