اشتہار

’منکڈ‘ کے معاملے پر ایم سی سی کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لارڈز: گزشتہ روز لارڈز کے میدان میں بھارتی ویمن ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کی لیکن بھارتی بولر دیپتی شرما کا ’منکڈ رن آؤٹ’ اس وقت موضوع بحث بن گیا جب انگلش کھلاڑی چارلی ڈین میدان میں ہی آبدیدہ ہوگئیں۔

انگلینڈ ویمن ٹیم کو تیسرے میچ میں جیت کے لیے 39 گیندوں پر 17 رنز درکار تھے اور ان کی ایک ہی وکٹ باقی تھی ایسے میں بھارتی کھلاڑی دیپتی شرما نے چارلی ڈین کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کیا جو اپنی کریز سے کافی دور تھیں۔

منکڈ کا فیصلہ تھرڈ امپائر کو دیا گیا جس میں انہیں آؤٹ قرار دیا گیا اور بھارت نے انگلش ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر 20 سال بعد وائٹ واش کیا لیکن دیپتی شرما کے اس طرح آؤٹ کرنے پر چارلی ڈین بلا زمین پر پھینک کر زارو قطار رونے لگیں۔

- Advertisement -

بھارتی ٹیم میدان میں جیت کا جشن منانے میں مصروف ہوگئی تو دوسری طرف انگلش شائقین نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

بھارتی کھلاڑی کے اس طرح آؤٹ کرنے پر سابق انگلش کرکٹرز بھی بھڑک اٹھے اور انہوں نے اسے ‘ان فیئر پلے’ قرار دیا۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا تھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ بیٹرز کو لائن کے پیچھے رہنے کی ٹریننگ ملنی چاہیے لیکن اس طرح کی جیت کھیل کا مزہ خراب کردیتی ہے۔‘

اب اس رن آؤٹ پر میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کا بیان بھی آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’منکڈ کو یہ واضح کرنے اور بلے بازوں پر ذمہ داری ڈالنے کے لیے کیا گیا تاکہ نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود کھلاڑی اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب تک بولر گیند کو چھوڑ نہ دے کریز سے باہر نہ نکلیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی اسپنر روی چندر ایشون نے بھی اسی طرح رن آؤٹ کیا تھا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ ویڈیو میں‌ دیکھا جاسکتا ہے کہ کرس گیل نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنسی مذاق میں‌ رن آوٹ نہیں‌ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں