ممبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم روہت شرما کی زیر قیادت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک ہوگی، میگا ایونٹ کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، جہاں آل راؤنڈر رویندا جڈیجا انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے۔
میگا ایونٹ سے قبل بھارت اٹھائیس ستمبر سے جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے جارہا ہے، اس سیریز میں بھارتی ٹیم کو دیپک ہڈا کی خدمات حاصل نہیں ہونگی، ان کی جگہ شریس ایر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر کے ساتھ ‘دو ہاتھ ‘ ہوگیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل دیگر تین کھلاڑی کے ایل راہل، جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل کو شامل کیا گیا ہے تاہم ان کرکٹرز کی فٹنس تاحال سوالیہ نشان ہے، کے ایل راہول نے انجری سے چھٹکارہ پانے کے بعد اگست میں ٹیم کو جوائن کیا تھا تاہم وہ ابھی تک متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔
فاسٹ بولر ہرشل پٹیل بھی انجری سے نجات پانے کے بعد جولائی میں بھارتی ٹیم میں شامل ہوئے مگر وہ اپنی فارم تاحال حاصل نہ کرسکے ہیں،جسپریت بمراہ بھی ابھی تک ٹیم کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکیں ہیں۔