اشتہار

وہ غذا جو وزن کنٹرول میں رکھے اور توانائی بھی فراہم کرے

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکاراؤں حنا خواجہ اور نازش جہانگیر نے وزن کنٹرول میں رکھنے کا ڈائٹ پلان بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ حنا خواجہ اور نازش جہانگیر نے شرکت کی۔

دونوں نے اپنے ویٹ کنٹرول ڈائٹ پلان کے بارے میں بتایا۔

- Advertisement -

حنا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کھانے میں نمک اور چینی کا استعمال بے حد کم کرتی ہیں۔

نازش جہانگیر نے بتایا کہ وہ سب کھاتی ہیں، البتہ اعتدال میں کھاتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ ناشتہ نہایت صحت مند اور بھرپور کرتی ہیں جس میں دو انڈے، ایواکاڈو اور دہی شامل ہوتا ہے۔

نازش کا کہنا تھا کہ ڈائٹ کرتے ہوئے روٹی کبھی بھی نہیں چھوڑنی چاہیئے، وہ جسم کی غذائی ضروریات پوری کرتی ہے اور توانائی فراہم کرتی ہے۔

حنا خواجہ نے بھی کہا کہ ہمارے یہاں عموماً روٹی کھائی جاتی ہے اور ہمارے جسم کو اس کی عادت ہے لہٰذا روٹی کی مقدار کم کردیں لیکن اسے چھوڑنا نہیں چاہیئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں