اشتہار

بھتیجے نے پھوپھی کو ’چڑیل‘ قرار دے کر قتل کر ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بھتیجے نے اپنی پھوپھی کو ’چڑیل‘ قرار دے کر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کا واقعہ ریاست جھاڑ کھنڈ کے شہر رانچی میں پیش آیا جہاں 55 سالہ خاتون کو اس کے بھتیجے نے چڑیل قرار دے کر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم جے سانسی نے اپنی پھوپھی کو قتل کرنے کے بعد تیز دھار آلے سے ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بھارت میں اس طرح کے واقعات میں دن بدن اضافے دیکھنے میں آ رہا ہے۔ رواں ماہ رانچی میں تین خواتین کو چڑیل قرار دے کر انہیں موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔

24 ستمبر کو اسی علاقے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد کو چڑیل قرار دے کر ان پر تشدید کیا گیا۔ ملزمان نے انہیں پیشاب اور غلاظت کھانے پر مجبور کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں