اشتہار

’گوگل سرچ سے ٹرین کے ٹکٹ بُک کروائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سرچن انجن گوگل نے ٹرین کے ٹکٹس بُک کروانے کا فیچر متعارف کروادیا۔

گوگل کی جانب سے مختلف ممالک اٹلی، جرمنی، اسپین اور جاپان کے مسافروں کے لیے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس سے وہ ٹرین کے ٹکٹس کی بُکنگ کروا سکیں گے۔

مسافروں کو بُکنگ کے لیے دو منازل جیسے برلن سے ویانا ٹرین کو سرچ کرنا ہوگا جس کے بعد انہیں سرچ انجن میں مختلف آپشنز نظر آئیں گے۔

- Advertisement -

اس کے بعد کسی بھی ایک آپشن پر کلک کرکے وہ پارٹنر ویب سائٹ سے با آسانی بکنگ کرواسکیں گے۔

علاوہ ازیں گوگل نے فضائی سفر اور ہوٹلوں کی بُکنگ سے متعلق ایک نیا سرچ فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے اس فیچر سے لوگ ماحول دوست پروازوں اور ہوٹلوں کا انتخاب کرسکیں گے۔

گوگل کے مطابق یہ فیچر ابھی فی الحال چند ممالک تک ہی محدود ہے لیکن جلد ہی اس کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا نیز اس میں بسوں کے روٹس کو بھی شامل کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں