اشتہار

جیل سے145 خواتین قیدی ڈرامائی انداز میں فرار، سیکورٹی گارڈ کی شامت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پورٹ او پرنس : ہیٹی کی ایک جیل سے 145خواتین قیدی فرار ہوگئیں، حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ سیکیورٹی گارڈ کی حماقت کی وجہ سے پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیٹی میں ایک سیکیورٹی گارڈ کی حماقت کے باعث جیل سے 145 خواتین قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں، واقعے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

مذکورہ جیل ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے شمالی مضافات میں ملک کے مغربی ساحل پر کیبرے قصبے میں واقع ہے۔

- Advertisement -

تحقیقات کے ابتدائی نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک گارڈ نے حراستی کمپلیکس کو کھولنے کی حماقت کر ڈالی تھی اوراس دوران گارڈز کی تعداد انتہائی کم تھی جس سے قیدیوں کو فرار ہونے کا موقع مل گیا۔

ہیٹی کی جیل انتظامیہ کے سربراہ پیئر رینی فرانکوئس نے میڈیا کو مزید بتایا کہ جیل میں خواتین قیدیوں کی مجموعی تعداد 230تھی جن میں سے 145 فرار ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرار ہونیوالی 145 میں سے 3 خواتین قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، اس دوران ایک خاتون کی موت ہوگئی جو دمہ کی مریض تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں