اشتہار

’شازما نے شوہر سے طلاق مانگ لی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں شازما نے شوہر احسن حیات سے طلاق مانگ لی۔

ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں بابر علی (احسن حیات)، حرا خان (سارہ)، زباب رانا (شازما)، عمر شہزاد (وہاج)، سعد قریشی (ذہین)، اسماعیل تارا، شازیہ گوہر ودیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی 52ویں قسط  میں دکھایا گیا کہ ’احسن حیات کے سامنے سچ سامنے آگیا اور شازما کا بھانڈا پھوٹ کیا کہ انہوں نے صرف جائیداد کی خاطر احسن سے دوسری شادی کی تھی۔‘

- Advertisement -

جب بیٹی سارہ والد کو شازما کی حقیقت بتا رہی تھیں تو ان کی آنکھوں پر پردے پڑے ہوئے تھے کیونکہ وہاج اور شازما دونوں نے ہی مل کر انہیں ٹریپ کیا تھا۔

احسن حیات کہتے ہیں کہ ’اپنے بھائی کے علاج کے نام پر تم نے مجھ سے لاکھوں روپے لیتے ہوئے تمہیں شرم نہیں آئی۔‘

دوسری طرف شازما کہتی ہیں کہ ’طلاق چاہیے مجھے اور ساتھ میں مہر اور یہ گھر بھی دینا ہوگا۔‘

 ادھر ذہین سے نکاح کرنے کے بعد سارہ کو بھی ان سے محبت ہوگئی ہے یاد رہے کہ سارہ والد کی جانب سے جائیداد سے بے دخل کیے جانے کے بعد ان کے گھر چلی گئی تھیں۔


کیا احسن حیات کی جائیداد شازما ہتھیا لیں گی؟ کیا سارہ اور ذہین ایک ساتھ رہ سکیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’وہ پاگل سی‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں