منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

وزیراعظم سے کیوں ملنے نہ دیا؟ سیلاب متاثرہ خاتون رو پڑی

اشتہار

حیرت انگیز

دادو: وزیراعظم سے ملنے کی آس لگائے سیلاب متاثرہ خاتون کو شہباز شریف سے ملنے نہ دیا گیا جس پر خاتون رو رو کر ہلکان ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ دادو کے علاقے خیرپورناتھن شاہ کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حالیہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، تمام مخیر حضرات کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو ان متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملیریا کے حوالے سے سندھ کے حساس اضلاع میں مچھر دانیاں تقسیم نہیں ہوئیں: انکشاف

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں بھرپور کام کر رہیں ہیں، سندھ میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، متاثرین کے خیموں کے شہر بس چکے ہیں، کھانے پینے کی اشیا ء متاثرین تک پہنچا ئی جارہی ہیں ، مسلح افواج ،پی ڈی ایم ایز اور دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو کے بعد سیلاب سے متاثرہ خاتون نے ان سے ملنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی نے انہیں روک دیا، جس پر خاتون کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہیں نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے ان کے گھرڈوب گئے،ان کےپاس کچھ نہیں بچا،کوئی مدد کی گئی نہ وزیراعظم سےملنےدیاگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں