جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

’24 گھنٹے کے اندر پاکستان کا قرضہ 1350ارب روپے کم ہوگیا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ24گھنٹے کے اندر پاکستان کا قرضہ 1350ارب روپے کم ہوگیا، روپے کی قدر سے کھیلنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالرسستا ہونے کا کریڈٹ خود لے لیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ وطن واپس پہنچا ہوں تو نو سے دس روپے ڈالرکم ہوگیا، جس سے چوبیس گھنٹے میں پاکستان کےقرضے تیرہ سو پچاس ارب روپے کم ہوگئے۔

اسحاق ڈار نے روپے کی گراوٹ کو بھی مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا چیلنج ہے، روپے کی قدر کیساتھ ہمیں مہنگائی کا سامنا ہے ، مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورزپربڑھتی قیمتیں بھی مسائل میں شامل ہیں۔

انھوں نے ڈالر زخیرہ کرنے والوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر سے کھیلنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں، ایک دن میں روپیہ مضبوط ہونے سے1350 ارب کا قرضہ کم ہوا ہے، مہنگائی کم کرنے کے لیے ہر قدم اٹھاؤ ں گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 1999میں ڈالر کے فکس ریٹ کو مارکیٹ بیس کیا تھا، ہنڈی والے پاکستانی روپے کو یرغمال نہیں بنا سکتے، نہ ماضی میں پاکستانی روپے کو یرغمال بننے دیا نہ آئندہ بننے دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں