تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

کراچی میں‌ کلینک پر فائرنگ سے چینی شخص ہلاک

کراچی کے علاقے صدر میں کلینک پر نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے غیرملکی شہری ہلاک ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  کراچی کے علاقے صدر میں کلینک پر مریض بن کر آنے والے شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چینی کیشئر ہلاک اور میاں بیوی زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے چینی کیشئر کی شناخت ڈانلڈ چاؤ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق چینی ڈاکٹر کے پاس پاکستانی نیشنلٹی بھی تھی جبکہ زخمی ہونے والے میاں بیوی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حملہ آور مریض بن کر دانتوں کی فلنگ کروانے آیا تھا، ایس ایس پی ساؤتھ

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں جبکہ دکان کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

اسد رضا نے بتایا کہ حملہ آور مریض بن کر دانتوں کی فلنگ کرانے آیا اور کافی دیر کلینک کے اندر بیٹھا رہا جیسے ہی رش کم ہوا تو اس نے فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 7 خول ملے ہیں واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -