اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کسان اتحاد نے اسلام آباد میں دھرنا دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مطالبات کے منظوری کے لئے وفاقی دارالحکومت کا رخ کرنے والے کسانوں نے دھرنا دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے مطالبات کے حق میں کسان اتحاد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا تھا تاہم کسانوں کا احتجاج جیسے ہی فیض آباد سے اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوا تو مظاہرین نے ایف نائن پارک جانے سے انکار کرتے ہوئے بلیو ایریا میں ہی دھرنا دے دیا۔

کسانوں کےاحتجاج کےباعث زیرو پوائنٹ جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے ، اس دوران دفاتر کی چھٹیوں ہونےکےباعث خیبرپلازہ چوک پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے اے کےفضل الحق روڈ کی جانب موڑدیا۔

- Advertisement -

بعد ازاں احتجاجی کسانوں نے خیبرپلازہ سےڈی چوک جانےکا اعلان کرتے ہوئے پولیس ہمارے راستے کی رکاوٹیں ہٹادیں، ہم نے ہرصورت ڈی چوک پہنچنا ہے۔

ا س موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین کسان اتحاد خالد حسین کا کہنا تھا کہ جب تک مذاکرات نہیں ہونگے ہم نہیں جائیں گے،ابھی تک وفاقی حکومت میں سے کسی نے مذاکرات کیلئے رابطہ نہیں کیا،حکومت کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کا فی یونٹ 30 روپے کا ہوگیا،کھاد نہیں مل رہی،فصلیں تباہ ہوگئی ،اس سال آٹے کے قحط کا خدشہ ہے،حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ وہ کسانوں کے مسئلہ حل کرے۔

ان کا کہناتھا کہ ہماری 50 فیصد فصل تباہ ہوگئی،پانی نہیں ہوتا تو مر جاتے ہیں پانی آتا ہے تو ڈوب جاتے ہیں، خالد حسین کا کہنا تھا کہ جب تک کالا باغ ڈیم نہیں بنتا ملک ترقی نہیں کرسکتا،آصف علی زرداری صاحب سندھ ڈوب گیا آپ سے درخواست ہے ڈیم بننے دیں۔

و اضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کسان اتحاد نے واضح کیا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے ہونے والے مذاکرات اگر ناکام ہوئے تو ڈی چوک کی جانب مارچ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں