اشتہار

ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان، روپے کی قدر بڑھنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی سامنے آئی ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ گزشتہ دنوں اونچی اڑان بھرنے والے امریکی ڈالر کی قیمت میں ٹھہراؤ آگیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 79 پیسے سستا ہو کر 232 روپے 12پیسے کا ہوگیا۔

- Advertisement -

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 233.91 سے کم ہو کر 232.12 روپے پر بند ہوا۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سے اب تک 13 روپے 50 پیسے سستا ہو چکا ہے۔

چار روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8.21 روپے کمی ہوئی جبکہ بیرونی قرضوں کے بوجھ میں ایک ہزار 50 ارب روپے کمی کا امکان ہے۔

اس حوالے سے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ حکومتی اقدامات سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث ہے۔

اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا فنڈ ملنے کی توقع اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں