اشتہار

نمرہ خان انسٹاگرام پر چھا گئیں، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نمرہ خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہاتھوں کی مدد سے منفرد کرتب دکھا رہی ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو کو مداحوں اور معروف ماڈل فیا صوفیا خان نے بھی پسند کیا۔ انہوں نے کمنٹ کرتے ہوئے نمرہ کی تعریف کرتے ہوئے ’واہ واہ‘ لکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimra Khan 🧿 (@nimrakhan_official)

- Advertisement -

 نمرہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ اُف ڈرا ہی دیا۔‘ دوسرے مداح نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ نمرہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس میں وہ چہل قدمی کررہی ہیں اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’مجھے اچھا لگ رہا ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں