تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

امریکا اور بھارت میں روسی تیل پر اختلاف پیدا ہوگیا

واشنگٹن: امریکا اور بھارت میں روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کے معاملے پر اختلاف پیدا ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور بھارت کے خارجی امور کے وزیر سبرامنیم جے شنکر کے مابین ملاقات ہوئی جس میں سلامتی اور معاشی تعاون پر اتفاق ہوا۔

ملاقات میں اینٹونی بلنکن نے دونوں ممالک کی شراکت داری کو دنیا کی اہم شراکت داری قرار دیا۔ اس پر سبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ خطوں میں بھارت امریکا تعاون کے اثرات آج نمایاں نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک نے روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا مگر فی الوقت ہماری تشویش دبائی تلے آئی توانائی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافہ روکنا ہے۔

Comments

- Advertisement -