وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور اعظم آڈیو لیک کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔
وفاقی وزیر شیری رحمان نے یہ مطالبہ اپنی حکومت سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے کیا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ یہ افسوسناک گفتگو عمران خان کی نہیں، پاکستان کے وزیر اعظم کی ہے، اس وقت انہوں نے ملک کے مفادات کا تحفظ کرنے کا حلف اٹھایا ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی عام شخص نہیں اس وقت کا وزیراعظم ملک کے مفادات کا سمجھوتا کر رہا تھا، عمران خان اور اعظم آڈیو لیک کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر ملک میں تقسیم کی سیاست کی، میں پہلے دن سے کہہ رہی ہوں یہ عمران بچاؤ تحریک ہے۔
عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر ملک میں تقسیم کی سیاست کی۔ میں پہلے دن سے کہہ رہی ہوں یہ "عمران بچائو" تحریک ہے، یہ خود کو اور اپنی سیاست کو بچانے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ غداری اور ملک دشمنی کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والے خود ملک اور اداروں کے خلاف سازش کرتے رہے۔2/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) September 29, 2022