تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

سائفر پر عمران خان نے ملکی مفاد سے خطرناک کھیل کھیلا، وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سائفر پر عمران خان نے ملکی مفاد سے خطرناک کھیل کھیلا اس پر کارروائی کی جائیگی تاکہ دوبارہ کوئی ایسا نہ کرے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں عمران خان آڈیو لیک سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سائفر والے معاملے پرغیرذمے دارانہ طرزعمل اپنایا، ملک کا آئین اور قانون آپ کو روکتا ہے کہ آپ نے یہ نہیں کرنا، لیکن ایسی چیزوں کو جلسوں میں لے جایا گیا، حکومتیں تبدیل ہونے کے باوجود یہ سلسلہ جاری رہا، سپریم کورٹ بھی کہہ چکی کہ اس میں کوئی سازش نہیں تھی، پاکستان کےعوام نے ساری کہانی کی اصل بنیاد دیکھ لی ہے، حکومت اس معاملے پر مزید تحقیقات کرے گی اور قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ کوئی ایسا دوبارہ نہ کرے۔

اعظم تارڑ کا کہنا تھا کہ پرنسپل سیکریٹری نے عمران کو کہا کہ سائفر پبلک نہیں کیا جا سکتا اور بتایا کہ ایسے مراسلے روٹین میں آتے ہیں اور اس کا جواب وزارت خارجہ دیتا ہے لیکن عمران خان نے اپنے پرنسپل سیکریٹری کی بات ماننے کے بجائے کہا کہ سائفر پر کھیلنا ہے لیکن نام نہیں لینا ہے۔

وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ پرنسپل سیکریٹری نے عمران خان کو کہا کہ ایسا کرنا جرم ہوگا، ملک ضابطے، آئین اور قانون کے تحت چلتے ہیں، لیکن ریاست کی سالمیت، سیکریٹ ایکٹ اور آئین کی خلاف ورزی ہوئی، بیانیہ بنانے کے لیے اس وقت کے وزیراعظم نے خطرناک کھیل کھیلا، ان کو سمجھنا چاہیے تھا کہ اس معاملے پر کھیلا نہیں جاسکتا، آپ کا حلف پابند کرتا ہے کہ ملکی مفاد میں فیصلے کریں،اس طرح کے معاملات کو فارن آفس ڈیل کرتا ہے، یہ وزارت خارجہ کا ڈومین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس یا آفس حساس جگہ ہوتی ہے، جہاں لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے، سائبر سیکیورٹی دنیا بھر میں چیلنج ہے، آج کل سب جگہ سائبر حملے ہوتے ہیں، لیکن پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے، وزیراعظم آفس کو سیکیور کرنے کیلئے کچھ ایس اوپیز کی گئی ہیں اور اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -