اشتہار

آئی جی سندھ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی پر تسلی بخش جواب نہ دے سکے

اشتہار

حیرت انگیز

آئی جی سندھ غلام نبی میمن ایک بار پھر کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی کے حوالے میڈیا نمائندگان کے سوالات پر تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

کورنگی ایسوسی ایشن میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر میں چینی شہریوں پر حملے سے متعلق آئی جی سندھ نے کہا کہ اچھی پیشرفت ہوئی ہے، جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

غلام نبی میمن نے خطاب میں بڑا دعویٰ کیا کہ سندھ پولیس میں اب بھرتیاں میرٹ پر ہوتی ہیں، شفافیت اتنی آگئی ہے کہ اب میری سفارش پر بھی کسی کو نوکری نہیں مل سکتی۔

- Advertisement -

انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ افواہوں اور غلط خبروں کو روکنے میں پولیس کی مدد کرے، چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

آئی جی سندھ نے صنغتوں میں ملازمتیں کرنے والے ورکرز کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے سافٹ وئیر کا بھی افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نئے سافٹ وئیر کی ٹیسٹنگ جاری ہے، جلد صنعتوں کے ملازمین کی رجسٹریشن کے کام کا آغاز ہوگا جس سے نہ صرف جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی میں مدد ملے گی بلکہ جرائم کی شرح میں کمی بھی آ سکے گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں