ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 94 فیصد اضافہ ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر، پیاز، دال مسور، چائے کی پتی سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.94 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح 37.09فیصد کی سطح تک ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں پیاز40روپے13پیسے فی کلو مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے ٹماٹر 41روپے11پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ چائے کا پیکٹ 8روپے35پیسے مہنگا ہوا۔

اس کے علاوہ برائلر مرغی ایک روپے 89پیسے فی کلو، دال مونگ 1روپے4پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے تازہ دودھ، مٹن، انڈے بھی مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی، جس میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 119روپے63پیسےسستا ہوا۔

آٹے کا20 کلو کا تھیلا 48روپے 55پیسے سستا ہوا، ایک ہفتےمیں دال مسور 5روپے9پیسے فی کلوسستی ہوئی، جبکہ حالیہ ہفتے21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں