اشتہار

اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائی، 7 سالہ بچے کا دل بند ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا نہ تھمنے کا سلسلہ جاری ہے، قابض افواج کے خوف نے معصوم ریان کی جان لے لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے فلسطینی شہر بیت الحم کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر میں دھاوا بولا، اہل خانہ کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہم ریان کے بڑے بھائی کو اسرائیلی فوجیوں پر پتھر پھینکنے کے الزام میں گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔

محمد ریان کے کزن نے میڈیا کو بتایا کہ سات سالہ ریان اسرائیلی فورسز کو دیکھ کر خوف سے چینخنے لگا ، بچے کے والدین اسے پرسکون رہنے کا کہتے رہے مگر وہ مسلسل چلاتا رہا، اسی دوران صیہونی فورسز نے اس کے بڑے بھائی کو گرفتار کرنے کی کوشش تو وہ گھر سے بھاگ نکلا، یہ منظر دیکھ کر سات سالہ ریان بھی گھر سے بھاگا اور قابض فوج ان کا پیچھا کرنے لگے۔

- Advertisement -

ریان کے کزن یاسر سیلیمان نے بتایا کہ کچھ دیر بھاگنے کے بعد ریان اچانک زمین پر گرگیا، ریان کو فوری طور پر اسپتال لیجارہا تھا کہ اس نے کار میں خون کی الٹیاں کردی جس کے بعد اس کا جسم بے جان ہوگیا۔Imageبعد ازاں ڈاکٹرز نے مکمل معائنے کے بعد ریان کو مردہ قرار دے دیا، اسپتال میں دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے کو ملے، غم سے نڈھال ننھے ریان کی والدہ اپنے بچے کی لاش کو سینے سے چمٹائے روتی رہی اور اسرائیل فورسز کو بد دعائیں دیتی رہی۔

مقتول ریان کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ میرے بیٹے کو کسی قسم کی بیماری نہیں تھی وہ اسرائیلی فورسز کے خوف سے جان کی بازی ہار گیا، سات سالہ ریان کی موت پر بیت الحم سمیت کئی علاقوں میں مظاہرے بھی ہوئے۔

ادھر امریکا نے سات سالہ ننھے بچے ریان سیلیمان کی موت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بچے کی پر اسرار موت کی مکمل تحقیقات کرے،امریکا ایک معصوم ننھے بچے کی موت پر دل شکستہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں