اشتہار

عامر خان کون سی بیماری کا شکار ہیں؟ مہیش بھٹ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے نامور فلم ہدایت کار مہیش بھٹ نے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کے لقب سے مشہور عامر خان کی بیماری کے بارے انکشاف کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں مہیش بھٹ اور عامر خان نے دو سُپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تاہم دونوں کے درمیان تعلقات شروع سے ہی کشیدہ رہے ہیں۔

مہیش بھٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ عامر پرفیکشن یعنی کمالیت پسندی کی بیماری کا شکار ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کنگنا رناوت نے مہیش بھٹ پر اپنا اصل نام چھپانے کا الزام لگا دیا

انہوں نے اداکار کو ایک ایسا انسان قرار دیا جو اپنی زندگی کو ایک دستاویز کی شکل میں بدلنے کے خیال میں پھنسا ہوا ہے۔ مہیش بھٹ نے کہا کہ عامر خان ایک مخلص شخص ہے مگر پرفیکشن کی بیماری کا شکار بھی ہے۔

اس سے قبل مہیش بھٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ عامر خان نے فلم ’غلام‘ میں میرے ساتھ کام کیا لیکن کام کرنے کا وہ تجربہ خوشگوار ثابت نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں