اشتہار

کراچی تک ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سے اندرون ملک ٹرین آپریشن کھلنے کے منتظر مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ 2 اکتوبر سے مرحلہ وار کراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے فیصلہ مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر کیا ہے۔ خیبرمیل، رحمان بابا ایکسپریس 2 اکتوبر سے کراچی تک چلانےکا فیصلہ ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق 5 اکتوبر سے لاہور، کراچی قراقرم، کراچی، بزنس ایکسپریس بحال کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

لاہور، کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا دورانیہ 22 گھنٹے رکھا گیا ہے۔ ان تمام ٹرینوں کو اضافی کوچز کےساتھ چلایا جائے گا سفری دورانئےکا جائزہ 30روز کے بعد لیا جائے گا اور بتدریج کم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ وفاقی وزیرسعدرفیق کی صدارت اجلاس میں کیاگیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں