جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

لانگ مارچ کی تیاریاں: عمران خان نے حتمی مشاورت کا آغاز کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےلانگ مارچ کی تیاریوں سے متعلق حتمی مشاورت کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کی تیاریاں کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حتمی مشاورت کا آغاز کردیا۔

لانگ مارچ کے لیے عوام کی شرکت کے حواالے سے عمران خان نےاہم اجلاس طلب کرلیا ، انھوں نے تحریک انصاف کی سینئر قیادت کو آج بلا لیا ہے۔

اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کےحوالےسےبات چیت کی جائےگی اور لانگ مارچ کے انتظامات پرعمران خان کو بریف کیا جائے گا۔

اجلاس میں پنجاب ، کے پی ،آزادکشمیر ، گلگت بلتستان کے انتظامات پر بھی حتمی بریفنگ ہوگی۔

یاد رہے حکومت مخالف تحریک چلانے کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ترجمانوں کا اجلاس بلالیا ہے، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پرمشاورت ہوگی۔

اجلاس میں حکومت مخالف تحریک پرمشاورت ہوگی اور حکومت کے خلاف سمیت آڈیولیکس پر حکمت عملی ترتیب دی جائے گی، ساتھ ہی اسحاق ڈارکی واپسی اورمریم نوازکی بریت پر گفتگو ہوگی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پارٹی ترجمانوں کو اہم گائیڈ لائنز دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں