لیاری کے علاقے جمعہ بلوچ گوٹھ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ، ایم پی اے جاوید ناگوری کے مطابق فائرنگ ان کی گاڑیوں پر کی گئی، جبکہ علاقہ مکینوں نے جاوید ناگوری کو فائرنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
لیاری کےعلاقہ ہنگورآبادمیں بلدیاتی الیکشن کی مہم کیلئے جانے والے صوبائی وزیرجاوید ناگوری کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،جاوید ناگوری نے اے آروائی کو بتایا کہ فائرنگ کے نشانات ان کی سرکاری اورپولیس موبائل پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
دوسری جانب جمعہ بلوچ روڈ کے مکینوں کا دعوی ہے کہ جاوید ناگوری کے محافظوں نے ان پر فائرنگ کی جس سے دو افراد زخمی ہوئے ، واقعے کے خلاف مکینوں نے احتجاج بھی کیا۔