ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سدھو کے قتل میں ملوث ملزم جیل سے فرار، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

چنڈی گڑھ: بھارت کے مشہور آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ملزم جیل سے فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

ملزم دیپک سدھو موسے والا قتل کیس میں اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔ اسے مانسا پولیس ایک دوسرے کیس میں گوندوال صاحب جیل سے پروڈکشن آرڈر پر لائی تھی کہ وہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔

سخت سکیورٹی کے باعث جیل سے فرار ہونے پر پولیس کی بدنامی ہو رہی ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دیں تاہم اب تک اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سدھو موسے والا کے قتل میں کون سا بھارتی سیاست دان ملوث ہے؟

دیپک کیس کے مرکزی ملزم لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی ہے جسے گزشتہ ماہ پولیس نے مغربی بنگال اور نیپال کی سرحد کے قریب سے ایک خفیہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کانگریس کے رہنما بھی تھے۔ انہیں رواں سال 29 مئی کو ریاست پنجاب کے شہر منسا میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

دوسری جانب منسا پولیس نے سدھو موسے والا کے والد کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کی شناخت ماہی پل کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم نے سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ لارنس بشنوئی کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں