تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

محمد رضوان کی حاضر دماغی، اہم انگلش کھلاڑی رن آؤٹ، ویڈیو دیکھیں

لاہور: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کی حاضر دماغی نے انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے، پاکستان کی دعوت پر مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے اپنی اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا، 39 کے مجموعے پر بیٹر ایلکس ہیلز 18 رنز بناکر محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، 39 کے مجموعے پر ہی انگلینڈ کو دوسرا دھچکا ملا جب گذشتہ میچ کے ہیرو فل سالٹ 20 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

تاہم دوسرے اینڈ سے ڈیوڈ میلان کی جانب سے تیز رفتاری سے رنز کرنے کا سلسلہ جاری رہا، جس میں تیزی خطرناک بیٹر بین ڈکٹ کے کریز پر آتے کے ساتھ ہی نظر آئی، دونوں بیٹرز نے مل کر پاکستانی بولنگ اٹیک کو تہس نہس کیا۔

تاہم بین ڈکٹ اس وقت محمد رضوان کی حاضر دماغی سے میدان بدر ہونے پر مجبور ہوئے جب افتخار احمد کی گیند پر شارٹ کھیلنے گئے تو بلے کا کنارے لیتے ہوئے رضوان کے ہاتھوں جالگی، بین ڈکٹ شاید یہ سمجھے کہ وہ شارٹ کھیلنے میں کامیاب ہوچکے اور اسی دوران وہ کریز سے باہر نکل گئے۔

محمد رضوان نے برق رفتاری سے بیلز اڑاکر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا، بین ڈکٹ بھی قومی ٹیم کے وکٹ کیپر کی حاضر دماغی پر حیران رہ گئے اور بوجھل قدموں سے پویلین لوٹے، بین ڈکٹ نے 19 گیندوں پر 30 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اس دلچسپ رن آؤٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے، جسے صارفین کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -