ممبئی: بالی وڈ کی ’بیبو‘ کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف علی خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’وکرم ویدھا‘ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے فلم کے حوالے سے کہا کہ فلم بہت لاجواب ہے، اس کی کہانی، پرفارمنس اور سب کچھ بھی اچھا لگا، مجھے اس طرح کی کمرشل اور بلاک بسٹر فلمیں دیکھنا پسند ہے۔
کرینہ کپور نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ’میرے خیال سے سیف علی خان اور ہریتھک روشن نے اس میں لاجواب اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فلم ہر ایک کو ضرور دیکھنی چاہیے۔‘
مزید پڑھیں: ’وکرم ویدھا‘ کو 100 ممالک میں ریلیز کرنے کا اعلان
کچھ روز قبل ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان نے بھی فلم کی تعریف کی تھی۔
سوزین خان نے انسٹا گرام پر لکھا کہ شانداز فلم بنانے پر ٹیم کا شکریہ، میں اسے دو بار دیکھ چکی اور مزید دیکھنے کا ارادہ کر رہی ہوں۔
View this post on Instagram