اشتہار

پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انگلش کپتان معین علی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اچھے مومنٹم کے ساتھ ورلڈ کپ میں جارہے ہیں۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیریزکے2 میچ بہت قریب جا کر ہارے، تاہم اپنے کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

معین علی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیریز بہت اچھی رہی، ایسے میں ورلڈ کپ کی طرف جیت کر جانا ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔

- Advertisement -

انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ آخری دونوں میچز جیتنے بہت ضروری تھے، کھلاڑیوں نے بغیر پریشر کے کھیلا اور بہت اچھا کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ بطور کپتان اچھے مومنٹم کے ساتھ ورلڈ کپ میں جارہے ہیں، 17سال بعد پاکستان آنا اور جیتنے پر بےحد خوشی ہے، پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تمام میچز میں گراونڈز فل تھے۔

مزید پڑھیں : پاکستان کو بھاری مارجن سے شکست، سیریز انگلینڈ کے نام

یاد رہے کہ انگلینڈ نے ساتویں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو67 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے ساتویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم انگلش ٹیم کی جانب سے دئیے گئے 210 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 142 رنز بناسکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں