اشتہار

یہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایک دوسرے کے متضاد اور غیر ذمے دارانہ بیانات دے رہے ہیں، ان بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پر مزید پیچیدگیاں پیدا کردی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے جس کی آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں اور جن کے پاس محکمے ہیں ان کو اپنے کام کی اے بی سی تک کا پتہ نہیں ہے، آئی ٹی منسٹری سے ایک ڈیش بورڈ تک نہیں بن سکا۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ معاشی ٹیم مکمل کنفیوژڈ ہے، ان کی سیاست دفن ہو چکی ہے، یہ صرف کمال مہارت سے اپنی ہر چوری اور ڈکیتی کا کیس کنارے لگا رہے ہیں، دھڑا دھڑ کیسز سے بریت ہو رہی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں