تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی نہ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

مصدق ملک نے سینیٹ میں پالیسی بیان دیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی جی ایس ٹی وصول نہیں کر رہی، آئی ایم ایف سے 50 روپے کی لیوی لگانے کا معاہدہ ہوا۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی وصول نہیں کیا جا رہا، حکومت کا جی ایس ٹی لگانے کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ حکومت نے پیٹرول پر 50 روپے لیوی لگانے کا وعدہ کیا جسے ہم نے کنفرم کیا، اس وقت ڈیزل پر 12 روپے جبکہ پیٹرول پر 32 روپے لیوی وصول کر رہے ہیں۔

مصدق ملک نے واضح کیا کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

Comments

- Advertisement -