8.7 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

سارا گاؤں راتوں رات کروڑ پتی بن گیا، جانیے کیسے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں گاؤں دیہات کے لوگ بھی یوٹیوب سے پیسہ کما رہے ہیں، کئی لوگ اس کام سے راتوں رات کروڑ پتی بھی بن گئے ہیں۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک چھوٹے سے گاؤں کی ایک تہائی آبادی کا ذریعہ معاش ہی یوٹیوب ہے اور ان کے چینلز پر لاکھوں سبسکرائبرز موجود ہیں جس سے وہ ماہانہ لاکھوں روپے کمارہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر آن لائن ویڈیوز اپ لوڈ کرنا اب پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور مشہور ہوگیا ہے اور یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ ویڈیوز تخلیق کرنے کوشش کرتے اور اس کے لیے سخت جدوجہد کرتے ہیں تاکہ اپنا مستقبل بہتر بناسکیں۔

- Advertisement -

اسی حوالے سے بھارت کا تلسی نامی گاؤں دنیا بھر میں یوٹیوب ویلیج کے نام سے جانا جانے لگا ہے، س چھوٹے سے دیہی علاقے میں یوٹیوبر ویڈیو بنانے کے لیے جو کاوش کی جاتی ہے وہ کہیں اور نہیں کی جاتی۔

اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس گاؤں کی ایک تہائی آبادی بطور پیشہ ویڈیوز بنا کر یوٹیوب پر اپلوڈ کردیتی ہے, گاؤں کی خواتین بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کے لیے بھی معاشی طور ایک نئی راہ کھل گئی ہے۔

تین ہزار آبادی والا یہ گاؤں جس کے زیاد تر باشندے پہلے کسان تھے اور صبح سویرے اپنی فصلوں پر کھیتی باڑی کیلئے جایا کرتے تھے لیکن گاؤں کے دو نوجوانوں کی یوٹیوب پر کامیابی کے بعد سب کی توجہ اس جانب ہوگئی۔

یوٹیوب ولیج کی یہ کہانی دو دوستوں گیانیندرا شکلا اور جئے ورما کے ساتھ شروع ہوئی تھی جنہوں نے گاؤں میں پہلی مرتبہ یوٹیوب پر ویڈیوز بنانکر کامیابی حاصل کرنے کے بعد انجینئر اور ٹیچر کی ملازمتوں کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں