ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت کا گراف نیچے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت کا گراف نیچے آگیا ہے، 60 فیصد امریکی صدر کی پالیسیوں سے ناخوش ہیں۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں صرف چند ہفتے ہی باقی ہیں تاہم اس سے قبل ہی امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت کا گراف نیچے آگیا ہے اور 60 فیصد امریکی ان کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔

ایک سروے میں 40 فیصد امریکی شہریوں نے ہی جو بائیڈن کی کارکردی کو سراہا اور اسے امریکا کے مفاد میں قرار دیا ہے جب کہ 60 فیصد امریکی نے صدر کی کارکردگی پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ملک کی اکثریت بڑھتی مہنگائی، معیشت اور سرحدی معاملات سے متعلق صدر بائیڈن کی پالیسیوں سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔

امریکا میں 8 نومبر کو وسط مدتی الیکشن ہوں گے جس میں 35 سینیٹرز سمیت ارکان کانگریس کا انتخاب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا میں آئندہ ماہ 8 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں وفاقی حکام نے ووٹرز پر بیرونی ممالک کے اثر انداز ہونے کی کوششوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو خبردار کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں وسط مدتی انتخابات، غیر ملکی مداخلت کا خطرہ

وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے امریکی انتظامیہ روس، چین اور ایران کے خلاف ہائی الرٹ پر ہے، جب کہ ڈائریکٹر ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے  کہ موجودہ صورتحال 2020 کے صدارتی انتخابات سے بھی زیادہ پیچیدہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں