اشتہار

کویت کے شیخ احمد نواف الصباح نے تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: شیخ احمد نواف الصباح کو دوبارہ کویت کا وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے، نئی کابینہ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امیر کویت کے صاحبزادے شیخ احمد نواف الصباح کو دوبارہ کویت کا وزیراعظم مقرر کردیا گیا ہے کویتی پارلیمنٹ کے انتخاب کی تکمیل حالیہ دنوں میں پایہ تکمیل تک پہنچی ہیں، اس سے قبل کویت میں اندرونی سیاسی مسائل کی وجہ سے اصلاحات کا سلسلہ رک گیا تھا۔

ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل احمد الصباح جو کہ امیر کویت کے زیادہ تر امور کی خود نگرانی کرتے ہیں انہوں نے جولائی میں بھی شیخ احمد بن الصباح کو وزیراعظم مقرر کیا تھا۔

- Advertisement -

یہ تقرری جولائی میں اپوزیشن کے بعض ارکان کی جانب سے دئیے گئے دھرنے کے بعد عمل میں لائی گئی تھی، شیخ احمد بن الصباح نے وزارت عظمیٰ کا قلمدان شیخ الصباح بن الخالد کی جگہ سنبھالا تھا جو اپریل میں مستعفی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:   کویت: کابینہ کی تشکیل نو کردی گئی

وزیراعظم کی تقرری کے مطابق حسین اسماعیل کو وزیر تیل مقرر کیا گیا ہے انہوں نے محمد الفارس کی جگہ لی ہے جبکہ عبدالوہاب الرشید کو وزیر خزانہ اور شیخ احمد الناصر الصباح کو وزیر خارجہ کے طور پر ان کے عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کویت میں پارلیمنٹ کے انتخابات 29 ستمبر کو مکمل ہوئے تھے جس میں اپوزیشن نے اکثریت حاصل کر لی تھی۔

اہم بات ہے کہ نئی کویتی کابینہ میں دو خواتین وزیر بھی شامل کی گئیں ہیں، اس سے پہلے کابینہ میں صرف ایک خاتون وزیر تھی، رنا الفارس کو بلدیاتی امور کی وزیر کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ھدیٰ الشایجی کو سماجی امور کی وزیر بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں