ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

’پاکستان جونیئر لیگ سے ہمارا مستقبل روشن ہو گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ سے ہمارا مستقبل روشن ہوگا لیگ پوری دنیامیں پاکستان کرکٹ کےچرچےہوں گے۔

پاکستان جونیئر لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں نےبھی لیگ میں شرکت کی خواہش کی ہمارےپسماندہ علاقوں سےکھلاڑی شرکت کیلئے آئے ہیں ہم اپنےجونیئر کھلاڑیوں کو معاوضہ بھی دیں گے اور اپنے نوجوانوں کو مستقبل کیلئے تیار کریں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ٹیموں کے مینٹور ہیں سرویوین رچرڈز اور ڈیرن سیمی جیسے عظیم کھلاڑی لیگ کاحصہ بنے پاکستان کی شان جاویدمیانداد اور جنوبی افریقہ کے عمران طاہر بھی حصہ ہیں شاہدآفریدی، شعیب ملک اور نیوزی لینڈ کےکولن منرو بھی مینٹور ہیں۔

رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جونیئر لیگ نہیں بلکہ ورلڈجونیئرلیگ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں