ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

’لال سنگھ چڈھا‘ 8 ہفتوں بعد نیٹ فلکس پر ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ او ٹی ٹی اسٹریمنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم سازوں نے ’لال سنگھ چڈھا‘ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بڑی خاموشی سے ریلیز کروایا تاہم مداحوں کو تب خبر ہوئی جب نیٹ فلکس نے فلم کا پوسٹر انسٹا گرام پر شیئر کیا۔

نیٹ فلکس نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا: ’پاپ کارن تیار رکھیں کیوں کہ لال سنگھ چڈھا اب اسٹریمنگ کر رہی ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

واضح رہے کہ عامر خان نے کہا تھا وہ فلم کی ریلیز کے 6 ماہ بعد اس کی او ٹی ٹی پر ریلیز چاپتے ہیں۔ لیکن فلم کو سنیما گھروں میں پیش کرنے کے آٹھ ہفتوں بعد ہی نیٹ فلکس پر ریلیز کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں