اشتہار

عمران خان سے جڑی ایک اور مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے جڑی ایک اور مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آڈیو لیکس کا تسلسل جاری ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے جڑی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

جس میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آپ کو یہ بڑی غلط فہمی ہوگئی ہے کہ اب نمبر گیم پوری ہوگئی ، یہ نمبرگیم ایسا ہے نہیں ،ایسا مت سمجھیں کہ سب ختم ہوگیا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اب سے لیکر48گھنٹے کافی ٹائم ہے ،اس میں بڑی چیزیں ہورہی ہیں، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہاہوں جوہم پبلک نہیں کرسکتے۔

سابق وزیراعظم مبینہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ پانچ تو میں خرید رہاہوں میں نےمیسج دینا ہے وہ پانچ بڑے اہم ہیں، اور اس کو کہیں 5اور سیکیور کردےوہ والاتو10ہوجائیں ،گیم ہمارےہاتھ میں ہے۔

مبینہ آڈیو میں ان کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت قوم الارم ہوئی ہے لوگ چاہ رہےہیں کسی طرح ہم جیت جائیں، اس لئے کوئی فکر نہ کریں کہ یہ غلط ہے یا ٹھیک ہے ،کوئی بھی حربہ ہو ،ایک ایک بھی کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بڑا فرق پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں