اشتہار

غیر ملکی ہرگز یہ کام نہ کریں؟ سعودی عرب کی وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: ماحولیاتی خلاف ورزی کے جرم میں سعودی عرب میں 20 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار افراد میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے ‘ایس پی اے’ کے مطابق ماحولیاتی سلامتی اسپیشل فورس کے ترجمان کرنل عبدالرحمن العتیبی نے بتایا کہ پرمٹ کے بغیر مملکت کے متعدد علاقوں سے ریت منتقل کرنے والے بیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

العتیبی نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں سے نو کا تعلق پاکستان، تین کا شام، تین کا سوڈان، دو کا یمن اور ایک کا انڈیا سے ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرملکیوں نے ماحولیاتی خلاف ورزی کا ارتکاب کرتے ہوئے مقامی شہریوں کی زمین سے ریت اور زرخیز مٹی منتقل کی تھی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: عید میلاد النبی ﷺکے پُرمسرت موقع پر یو اے ای کا اہم اعلان

ماحولیاتی سلامتی اسپیشل فورس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ العتیبی نے بتایا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کردی گئی اور انہیں متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔

ماحولیاتی سلامتی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی سعودی شہری یا مقیم غیرملکی مکہ مکرمہ یا ریاض یا الشرقیہ ریجن میں کسی بھی شخص کو جنگلی حیاتیات یا ماحولیات کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھے تو 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں اس قسم کی کوئی سرگرمی کسی کے علم میں آئے تو 999 یا 996 پر رابطہ کرکے مطلع کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں