اشتہار

یواے ای میں بجلی سے چلنے والی کاریں بنانے کی پہلی فیکٹری قائم

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : یو اے ای میں پہلی بار بجلی سے چلنے والی کاریں بنانے کا آغاز کردیا گیا، جس کا مقصد آلودگی پر قابو پانا ہے، ابتدائی طور پر سالانہ 10 ہزار گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ام جلوری ہولڈنگ گروپ نے دبئی انڈسٹریل سٹی میں الیکٹریکل کاریں تیار کرنے والی الدمانی فیکٹری کا افتتاح کردیا۔ یہ متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کی پہلی فیکٹری ہے۔

یو اے ای ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق الدمانی فیکٹری میں سالانہ 10 ہزار گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔ فیکٹری کا رقبہ 45ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔

- Advertisement -

M Glory Al damani

ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد متحدہ عرب امارات میں کاربن کے اخراج میں کمی اور گرین ٹرانسپورٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے۔

ٹیکوم گروپ کے ڈپٹی ایگزیکٹیو چیئرمین سعود ابو الشوارب نے بتایا کہ فیکٹری کا قیام کم کاربن والی توانائی کے حوالے سے ٹرانسپورٹ کی دنیا میں ایک اور بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ام جلوری فیکٹری کا افتتاح اس بات کی علامت ہے کہ ہم اپنے یہاں صنعت کا معیار مسلسل بلند کررہے ہیں اور ہماری مستقل کوشش یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مختلف قسم کی صنعتوں کو فروغ دیا جائے۔

Dubai Industrial City

ام جلوری ہولڈنگ کی مجلس انتظامیہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر ماجدہ العزعزی نے کہا کہ الدمانی کار فیکٹری خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی ہے۔

ابتدائی طور یہ عارضی فیکٹری ہوگی جلد ہی اس کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے گا۔ دو برس کے اندر اس کی سالانہ پیداواری استعداد 55 ہزار گاڑیوں تک پہنچ جائےگی۔ یہ فیکٹری 10 لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر قائم کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں