ایم کیو ایم بحالی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کے گورنر بننے کو سرپرائز قرار دیتے ہوئے اہم منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر فارروق ستار نے اپنے پرانے ساتھی کامران ٹیسوری کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوشگوار سرپرائز ہے لیکن خوشی کا سما ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے لکھا کہ میرا دوست سندھ کی اہم پوزیشن گورنرشپ کے لیے نامزد ہوگیا ہے کامران ٹیسوی کو بہت بہت مبارکباد!
A pleasant surprise but a happy moment.A frnd selected for an important position of Sindh's Governorship,Dear Brother Kamran Tessori,Heartiest Congratulations
May you do well in fulfilling such a big responsibility,Wish you all the best.
May Allah bless you.
From a brother
DFS— Dr Farooq Sattar (@DFSMQM) October 9, 2022
انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ اس بھاری ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
دوسری جانب چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم اور کامران ٹیسوری کو مبارکباد پیش کرتےہیں امیدکرتا ہوں سندھ کےمسائل میں کمی واقع ہو گی۔
ہم MQM کے نامزد گورنر کامران ٹسوری صاحب کو گورنر بننے پر MQM اور کامران ٹسوری صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ سندھ کے لوگوں کے مسائل بالخصوص کراچی اور حیدرآباد والوں کے مسائل میں اب کمی واقع ہوگی۔ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں تمام خیر کے کاموں میں آپکے ساتھ ہیں۔
— Syed Mustafa Kamal (@KamalPSP) October 9, 2022