جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اوکاڑہ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

صوبے پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں افسوسناک واقعہ پیش آگیا جہاں ایک شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق راوی میں شوہر نے 20 سالہ بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا، ملزم کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: بیوی نے شوہر کے سر پر ہتھوڑا مار کر ہلاک کر دیا

اس طرح کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 30 اگست کو رحیم یار خان میں شوہر نے ناراض ہو کر میکے جانے والی حاملہ بیوی کو قتل کر دیا تھا۔

واقعہ لیاقت پور میں پیش آیا تھا جہاں 8 ماہ کی حاملہ خاتون دو روز پہلے اپنے خاوند کے ساتھ جھگڑے پر ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور سسر کو گرفتار کرلیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں