اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

چیلنج : ایک منٹ کے اندر تصویر میں موجود طوطا ڈھونڈ کر دکھائیں

اشتہار

حیرت انگیز

آپ اپنے دماغ کو مشکل پہیلیاں حل کرنے کے لیے جتنا زیادہ تربیت دیں گے، اتنا ہی یہ متحرک ہوگا اور آپ کی ذہانت میں اضافہ کرے گا۔

آج ہم آپ کے لیے ایک اور تصویری چلینج لے کر آئے ہیں، اس تصویر میں بہت سارے رنگ برنگے پھولوں کے درمیان آپ نے ایک پرندہ ڈھونڈنا ہے اس کے لیے آپ کو ایک منٹ کا وقت دیا جارہا ہے۔

یہ برین ٹیزر "جارگن جوش” ویب سائٹ سے لے کر آپ کیلئے منتخب کیا گیا ہے، آپ کو تصویر کے اندر کہیں چھپے ہوئے طوطے کو تلاش کرنا ہے اور وہ بھی صرف ایک منٹ میں۔

- Advertisement -

اس نئی تصویری پہیلی نے سوشل میڈیا پر کئی صارفین کو ذہنی آزمائش میں ڈال دیا ہے، اب اس پہیلی کا جواب بتانا آپ کا امتحان ہے، دیکھتے ہیں آپ میں کتنی عقل مندی ہے۔

مختلف مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ تصویری پہیلیاں اور نظری وہم اس بارے میں اچھی بصیرت فراہم کرتے ہیں کہ ہمارے دماغ کیسے کام کرتے ہیں۔

ہمارا یہ چیلنج ہے کہ صرف ذہین اور باصلاحیت افراد ہی ان بہت سارے پھولوں میں اس طوطے کو باآسانی پہچان سکتے ہیں لیکن اس میں تھوڑا وقت بھی لگ سکتا ہے۔

بسا اوقات رنگوں، روشنی اور نمونوں کے مخصوص امتزاج ہمیں ایسی چیز کے ادراک تک لے جاتے ہیں جس کو صرف بصری طور پر جلد نہیں دیکھا جا سکتا۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ آپ اپنے دماغ کو مشکل پہیلیاں حل کرنے کے لیے جتنا زیادہ تربیت دیں گے، اتنا ہی ذہین ہوتے جائیں گے۔

اب اس تصویر میں ہم آپ کو ایک منٹ کا وقت دے رہے ہیں۔ اس ایک منٹ میں آپ نے چھپے ہوئے طوطے کو تلاش کرنا ہے، اس طوطے کا رنگ قدرت کے رنگ سے میل کھا سکتا ہے۔

کافی تجسس اور غور کے بعد اگر آپ جواب تک نہیں پہنچ پائے تو آئیے اب ہم آپ کو اس کا صحیح جواب بتاتے ہیں، جسے دیکھ کر آپ کی حیرانی میں مزید اضافہ ہوگا۔

تو لیجئے جواب حاضر ہے!! تصویر کو قریب سے دیکھیں اور اسے تلاش کریں اور اس کا جواب آپ کو اس تصویر میں ہی مل جائے گا۔

جی!! تو آپ کو آج کی یہ پہیلی کیسی لگی اس کا جواب نیچے کمنٹ باکس میں ضرور دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں