جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب: غیر ملکی کارکنان کی رہائش سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں غیر ملکی کارکنان کی معیاری رہائش کے حوالے سے متعدد نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سعودی وزارت بلدیات و دیہی آباد کاری کے مطابق غیرملکی کارکنان کی موزوں اور معیاری رہائش کے لیے نئے اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔

اخبار 24 کے مطابق وزارت کے معاون سیکریٹری انجینیئر حسن زین الدین نے کہا ہے کہ کارکنان کی مناسب اور موزوں رہائش کے لیے 22 اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا مقصد کارکنان کو معیاری رہائش، مثالی ماحول مہیا کرنا اور اس حوالے سے ضروری ضابطہ سازی ہے۔

معاون سیکریٹری کے مطابق اس پروگرام کے تحت کارکنان کی اجتماعی رہائش کے حوالے سے پرمٹ پلیٹ فارم کا اجرا، اور کاروباری مراکز میں اجتماعی رہائش کی منصوبہ بندی کے ضوابط شامل ہیں۔

سرمایہ کاری کے امکانات اور اہم شہروں میں بیچلرز کے لیے اجتماعی رہائش کا اہتمام بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ فی الوقت بیچلرز کے لیے مہیا عمارتوں سے متعلق کرائے کے معاہدے کو بہتر بنانا ہے تاکہ انھیں مثالی شکل دی جا سکے۔

وزارت بلدیات کے مطابق اس پروگرام کو دس سرکاری ادارے چلا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں