23.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

’یہ تو نے کیا کیا؟‘ کرن اشفاق نے ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کی اہلیہ و ماڈل کرن اشفاق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرن اشفاق حیدر نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دوران سفر معروف گلوکار جواد احمد کا گانا ’یہ تو نے کیا کیا۔‘ سن رہی ہیں۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بھی گانے کے بول ہی لکھے۔

- Advertisement -

کرن نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے متعدد مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی انہوں نے اپنی دوست کے ساتھ ایک ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تھی.

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sahar Naseem Awan (@saharanas1)

 شوبز جوڑی کے بارے میں منفی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کیونکہ انسٹا گرام پر کرن نے  شوہر کا نام اپنے نام سے ہٹا کر والد کا نام لکھ لیا تھا۔

جس کے بعد کرن اشفاق نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کچھ اسٹوریز پوسٹ کی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا ماننا تھا کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے تاہم جوڑے کی جانب سے اس سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

کرن نے ایک اسٹوری شئیر کی تھی جس میں لکھا گیا تھا کہ “ایک عورت کو اپنے ساتھی سے صرف وفاداری چاہیے ہوتی ہے۔

اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں