بھارت میں بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں چھ بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 13 برس کے درمیان ہیں ان کی شناخت پیوش، ورون، راہول، اجیت، دیوا اور درگیش کے ناموں سے ہوئی ہے۔
افسوسناک واقعہ دوپہر تین سے چار بجے کے درمیان پیش آیا جب بچے بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں نہا رہے تھے۔
فائر ڈیپارٹمنٹ اور ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے اہلکاروں نے تین گھنٹے کے آپریشن کے بعد لاشوں کو نکالا۔
رپورٹ کے مطابق بچے گڑھے میں نہا رہے تھے کہ اچانک ڈوب گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے بچوں کے کپڑے اور چپلے برآمد کرلیں۔
ڈپٹی کمشنر نشانت یادیو نے بتایا کہ بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور آپریشن شروع کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران پمپ کے ذریعے پانی کو باہر نکالا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق بچوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔